کہیں بارشیں اور کہیں شدید گرمی، اتوار کے دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی /ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان : ژوب 07، بارکھان 01، پنجاب : بھکر 05، خیبر پختونخوا :کاکول 05، ڈی آئی خان 02، کالام ، مالم جبہ 01، گلگت بلتستان : بونجی04 ، بگروٹ 02، کشمیر:چکوٹھی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 46، سبی 45، لسبیلہ اورشہیدبینظیرآبادمیں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں