وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے انتظامات مکمل، پہلا سرکاری وفد آج رات سعودی عرب پہنچ جائے گا

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے حکومتی وفود دو سے تین مراحل میں سعودی عرب پہنچیں گے، وزیر اعظم عمران خان دو روز بعد سعودی عرب روانہ ہوِں گے جبکہ پاکستان کا پہلا حکومتی وفد اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین امجد خان نیازی شامل ہیں ،یہ پہلا سرکاری وفد آج رات سعودی عرب پہنچ جائے گا۔وفد کی سعودی عرب میں بلین ٹری سونامی منصوبے بارے کل اہم ملاقاتیں ہوں گی ۔سرکاری وفد وزیر اعظم کی سعودی عرب آمد سے قبل ضروری امور نمٹائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں