کئی حکومتی ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو نے دعوے نے تھر تھلی مچا دی

کوہاٹ (پی این ائی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا مطلب آئی ایم ایف کا ساتھ دینا ہوگا، آج ارکان اسمبلی کے پاس موقع ہے کہ جمہوریت پسند رہنما کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔ ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے حکومت میں شامل کئی ارکان

اسمبلی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔کوہاٹ میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہاکہ پی ڈی ایم نے تمام ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست دی، اسی طرح اپوزیشن کی جمااعتیں مل سینیٹ الیکشن میں بھی یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرائيں گی۔بلاول بھٹونے کہا کہ حکومت کو اپنے ارکان سے رابطے کرنے میں دیر ہو گئی، حکومت میں شامل کئی ارکان اسمبلی اب پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔۔۔۔۔ سینیٹ الیکشن سے قبل ہی پی ڈی ایم کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، ایک اور سیاسی جماعت نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی اسلام اباد (پی این آئی) جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالاکبر چترالی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی۔علاوہ ازیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنالی ، پشاور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں جماعت

اسلامی نے بھی صوبے میں پی ڈی کی حمایت کا اعلان کردیا ، جس کے بعد پی ڈی ایم کے سنیٹ الیکشن سے معلق معملات طے پا گئے۔بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم خیبر پختونخواہ کی پانچوں نشستیں جیتنے کے لیئے پر امید ہے ، جس کے کے لیے طے پایا ہے کہ ن لیگ، جے یو آئی، عوامی نیشنل پارٹی جنرل نشستوں پرالیکشن لڑے گی جب کہ پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اور جماعت اسلامی خواتین کی نشست پرالیکشن لڑے گی۔واضح رہے کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، تاہم صوبہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ، کامیاب امیدواروں میں 6 پاکستان تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں ، تحریک انصاف کی جنرل نشستوں پر سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور عون عباس کامیاب ہوئے، ے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر علی ظفر اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور سینیٹر بن گئیں۔مسلم لیگ ن کی 3 جنرل نشستوں پر عرفان صدیقی، افنان اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ کامیاب ہوئے، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن 3 مارچ کو جاری کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close