اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےمرکزی رہنماسردارتنویر الیاس خان کےدرمیان آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے رات گئے ایک تفصیل ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ہم خیال اور اچھی شہرت کے افراد
کو آگے لانے اور پارٹی کو انتخابات میں کامیاب کرانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مخالف جماعتوں کو شکست دینے کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے۔وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور سردار تنویر الیاس خان کے درمیان رات گئے ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ریاستی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ انتخابات میں پارٹی کو کامیابی دلوانے کیلئے اچھی شہرت کے حامل عوام میں مقبول نمائندوں کو آگے لایا جائے، جس سے تحریک انصاف کے بد عنوانی سے پاک انصاف کے معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے کا میابی حاصل کر سکے ۔وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور سردار تنویر الیاس خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انتخابات میں نظریاتی کارکنوں اور پارٹی کے دیرینہ ورکرز اور رہنماؤں کے تحفظات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نےوزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اصولی بنیادوں پر قائم رہتے ہوئے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر مکمل اتفاق کیا۔وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےمرکزی رہنماسردارتنویر الیاس خان کےدرمیان آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے رات گئے ایک تفصیل ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ہم خیال اور اچھی شہرت کے افراد کو آگے لانے اور پارٹی کو انتخابات میں کامیاب کرانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں