وزارت اطلاعات و نشریات نے سنیما ہالز کھولنے کی اجازت دیدی

ممبئی(پی این آئی)وزارت اطلاعات و نشریات نے سنیما ہالز کھولنے کی اجازت دیدی، بھارت میں حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت سنیما ہالز کو یکم فروری سے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یکم فروری سے سنیما ہالز 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔بھارتی وزارت

اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے تحت سنیما ہالز میں فلم بینوں کے درمیان کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔ جبکہ سنیما ہالز میں داخلے کے لیے ماسک پہننا اور سینیٹائزر رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں لاک ڈاؤن کے آغاز میں ہی سنیما ہالز کو مکمل بند کردیا گیا تھا جس کے بعد سے فلم انڈسٹری کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ انہیں مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بھی اپنی فلم اس سال ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان پر فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے جڑے افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نیا تنازعہ، حریم شاہ نے مفتی قوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردیکراچی (آئی این پی )ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی۔گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں لیکن اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو لیک کردی ہے۔حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی لائٹس اور بیک گرانڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوبانہوں میں لیے

ڈانس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حریم شاہ نے ایک ویڈیو لیک کی تھی جس میں ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا تھا۔بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں