اقتدار کا علم جو عمران خان کے پاس ہے وہ کسی کے پا س نہیں، مولانا صاحب نے وزیراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور (پی این آئی) ایک مولانا صاحب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خوبیوں کے گن گا رہے ہیں اور ان کے اقتدار اور قابلیت سے متعلق قرآن کریم سے حوالہ جات دے رہے ہیں۔مولانا صاحب مقرر شعلہ بیاں ہو کر بیاں کرتے ہیں کہ ”قسم خدا کی جو اعتراضات عمران خان پر ہو رہے

تھے وہی حضرت طالوتؑ پر ہو رہے تھے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو حکمران دیا وہ جسم اور علم میں کامل ہے۔میں چیلنج کرتا ہوں کہ تمام لوگ آئیں جسم میں عمران خان کا مقابلہ کریں،67سالہ شخص تیس، چالیس سال کا جوان نہیں لگتا کیا۔باقی کوئی دوڑ لگا سکتا ہے ان کے ساتھ کیا،مولانا فضل الرحمان دوڑ لگا سکتا ہے عمران خان کے ساتھ کیا،یہ زرداری یہ نواز شریف بزدل یہ دوڑ لگا سکتے ہیں۔۔۔جسم میں تو سارے متفق ہو نا،پوری دنیا متفق ہے اور علم میں میں بتاتا ہوں کہ سب سے زیادہ علم عمران خان کے پاس ہے۔اقتدار کا علم جو عمران خان کے پاس ہے وہ کسی کے پا س نہیں۔اس وقت پوری دنیا کو جو چلا رہے ہیں امریکہ اور یورپی ممالک مولانا کو تو ان کی زبان تک نہیں آتی،عمران خان تو پہلے ہی یہود میں شادی کر چکے ہیں ان کے داماد رہ چکے ہیں ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے فیصلہ ہے اگر پاکستانی قوم نے عمران خان کی عزت نہ کی تو ذلیل ہو جائے گی یہ قوم۔ عمران خان جب تقریر کرتے ہیں تو ایاک نعبدو و ایاک نستعین پڑھ کے شروع کرتے ہیں اے مولانا تجھے کون سا اسلام چاہیے بتا۔“یہ الفاظ تھے مولانا صاحب کے جنہو ں نے اپنی تقریر میں عمران خان صاحب کی اہمیت دینی علوم کی روشنی میں بیان کی جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا صارفین نے مولانا صاحب کو ٹرول کرتے ہوئے تنقید کے نشتر برسائے اور طرح طرح کے کمنٹس کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close