پرل ویلفیئر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر افتخار اکبر مرحوم کو خراج عقیدت کیلئے 14 جنوری کو تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا

راولاکوٹ (پی این آئی) پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن دریک کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس زیر صدارت سنٸیر ناٸب صدر پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن مجید خان منعقد ہوا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پرل ویلفیئر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر افتخار اکبر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے14جنوری کو ایک

بڑی سطح کا تعزیتی ریفرنس عیدگاہ دریک میں منعقد کیا جائے گا جس میں آزاد کشمیر بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ خاص طور پر شعبہ تعیلم سے تعلق رکھنے والے احباب کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پروگرام کے سلسلے میں مختلف امور طے کیے گئے اور ساتھ ساتھ کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں یاد رہے کہ ڈاکٹر افتخار اکبر مرحوم پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن دریک کے صدر تھے ان کی سماجی، تعلیمی خدمات کے پیش نظر آزادکشمیر بھر سے بھی اہم شخصیات اس تعزیتی ریفرنس میں شریک ہوں گی اور ان کے اعلیٰ خدمات پر خراج عقیدت بھی پیش کر یں گے، اجلاس میں پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دیگر ذمہ داران جنہوں نے شرکت کی، ان میں طارق ظفر، شکیل احمد، منیر احمد قادری، تبسم عارف، حاجی خالد،شکیل لرحمن، اشفاق علی، لطیف شاہ، افتخارنذیر، جاوید خان، محمد بشارت حسین، نعیم خان خلیل صدیقی، اور دیگر شامل ہیں۔۔۔۔۔ کرسچین لڑکی کے ساتھ زیادتی کا المناک واقعہ لاہور، شیخوپورہ موٹر وے پر پیش نہیں آیا، ترجمان موٹر وے پولیس راولپنڈی (پی این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے زون ) کے ترجمان کے مطابق 28 دسمبر کو کرسچن لڑکی کے ساتھ زیادتی کا المناک واقعہ لاہور، شیخوپورہ موٹر وے پر پیش نہیں آیا۔ واقعہ موٹروے سے تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر دور مقامی

سڑک پر ، سیم نالہ ، گاوں فتح پوری حدود تھانہ فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا جس کا ذکر ایف آئی آر میں واضح ہے۔ متاثرہ خاندان موٹر سائیکل رکشے پر فاروق آباد سےاپنے گاوں ککڑ گل کی جانب لوکل روڈ پر سفر کر رہا تھا۔جبکہ موٹرسائیکل رکشا موٹروے پر داخل نہیں ہو سکتا۔ موٹروے پولیس، مسیحی رہنما سائمن پیارے کے سپریم کورٹ میں دیے جانے والے بیان کی تصحیح کرتی ہے۔ جس میں جائے وقوع کو لاہور ،شیخوپورہ موٹروے بتایا گیا ہے۔ موٹروے پولیس واقعے سے متعلقہ ہر قسم کی قانونی رہنمائی کے لیے تیار ہے۔ موٹروے پولیس عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close