یہ میرے زندگی کا نیا چیلنج ہے بڑی پاکستانی گلوکارہ کی اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

کراچی(این این آئی) مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور بہت جلد وہ ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں نظر آئیں گی۔مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز،

ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال محمود شامل ہیں۔حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ میوزک انڈسٹری میں ہم گانے گاتے ہیں، اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں جہاں مداحوں کا سامنا ہوتا ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری ایک بالکل نئی دنیا ہے، یہ ایک ٹیم ورک ہے جہاں ایک ہی سیٹ پر 12 گھنٹے گزارتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں، یہ بلکل ایک خاندان کی طرح ہے اور یہاں کی یادیں مجھے ہمیشہ خوشی دیں گی۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ اداکاری کرنا میرے زندگی میں ایک نیا چیلنج ہے اور حقیقت میں چیلنجز کا سامنا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے، یہ فن کی ایک نئی شکل ہے اور مجھے اپنے آپ کو منوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا انتہائی زبردست اور گلوکاری سے مختلف تجربہ ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ کا ٹائٹل سانگ بھی خود حدیقہ کیانی نے گایا ہے جو ان کی والدہ نے لکھا ہے جب کہ پروڈیوسر مومنہ درید ہیں۔۔۔۔۔۔ ترک اداکار انگین آلتان نے بھی کاشف ضمیر کو زور دار جھٹکا دے دیا استنبول (پی این آئی)ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے پاکستان کی نجی فرم سے معاہدہ اور پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے گزشتہ دنوں پاکستان کی ایک فرم سے معاہدہ کیا تھا اور اس فرم کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔ تاہم اب انہوں

نے اس معاہدے سےدستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق انگین آلتان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نجی فرم سے کیے گئے معاہدے سے دستبردار ہوگیا ہوں اور اب پاکستان کا دورہ بھی نہیں کروں گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں اور جلد ہی نئی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا۔انگین آلتان کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے دکھ پہنچا ہے کیونکہ پاکستان کی عوام کی جانب سے چاہے جانے سے آگاہ ہوں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرکے پاکستان کے عوام کی محبت کا قرضہ چکاؤں گا۔خیال رہے کہ اداکار نے نجی فرم سے معاہدہ منسوخ کرنے کی وجوہات ابھی نہیں بتائی ہیں تاہم بعد میں وضاحتی بیان جاری کرنے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہرہ ا?فاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین ا?لتان لاہور کے مختصردورے پر ا?ئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین ا?لتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں