ن لیگ کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ گئے،اور بھی کئی رہنما رابطے میں ہیں، مزید سرپرائز دیں گے، چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان

مکوآنہ (این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کئی رہنما رابطے میں مزید سرپرائز دیں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی اور ممبر قومی اسمبلی حسین الہی سے این اے 68 سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر چوہدری تنویر احمد گوندل جنھوں نے چوہدری وجاہت حسین کے مقابلے

میں2مرتبہ الیکشن لڑا ،ٹکٹ ہولڈر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد گوندل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ(ق)میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔پرویزالہی نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہم سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کئی رہنما رابطے میں مزید سرپرائز دیں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی اور ممبر قومی اسمبلی حسین الہی سے این اے 68 سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر چوہدری تنویر احمد گوندل جنھوں نے چوہدری وجاہت حسین کے مقابلے میں2مرتبہ الیکشن لڑا ، ٹکٹ ہولڈر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد گوندل نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ(ق)میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔پرویزالہی نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہم سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے۔۔۔۔۔ ن لیگ کو ضلع بہاولپور میں ریلی نکالنے سے روک دیا گیا، ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے وجہ کیا بتائی؟ بہالپور(آئی این پی) پنجاب کے ضلع بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کی مقامی قیادت نے بہالپور ریلی کی اجازت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ انہیں

پروگرام کی اجازت دی جائے،ڈپٹی کمشنر بہالپور نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تھریٹ الرٹ کی وجہ سے مسلم لیگ( ن) کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ریلی کی اجازت نہ دینے سے متعلق مسلم لیگ( ن) کی قیادت کو جوابی خط بھی لکھا جس میں انہوں نیکہا کہ( ن) لیگ کی ریلی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ پروگرام کی اجازت دینے سے کرونا پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں