برطانیہ کے مقامی چینل نے کرسمس پر ملکہ الزبتھ دوم کی نقالی کرتی، مزاحیہ ویڈیو نشر کردی

لندن (این این آئی)برطانیہ کے مقامی چینل نے کرسمس پر ملکہ الزبتھ دوم کی نقالی کرتی مزاحیہ ویڈیو نشر کردی۔سیاستدانوں اور عوام نے چینل پر کڑی تنقید کی اور لوگوں نے ویڈیو پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔چار منٹ کی وڈیو میں ملکہ کو رقص کرتے اور پھر کرسمس اور نئے سال کی آمد پر بیان دیتے دکھایا گیا ہے،

سوشل میڈیا پر لوگوں نے چینل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو کو انتہائی نامناسب اور ملکہ الزبتھ کے وقار کے منافی قرار دیا۔برطانوی سیاستدانNigel Farage نے بھی ملکہ کی مزاحیہ وڈیو پر برہمی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔

برطانوی راج میں پھوٹ پڑ گئی ملکہ الزبتھ کو ریاستی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصل

نیو یارک (پی این آئی) کیریبین میں واقع ملک بارباڈوس نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو ریاستی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے اور جمہوریائی ملک بننے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبین جزیرے کی حکومت نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہماپنے نوآبادیاتی ماضی کو مکمل طور پر پیچھے چھوڑ دیں۔بارباڈوس نومبر 2021 میں برطانیہ سے آزادی کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم میا موٹلی کی جانب سے لکھی گئی تقریر میں کہا گیا کہ بارباڈوس کے شہری ایک بارباڈوسی ریاستی سربراہ چاہتے ہیں۔تقریر میں لکھا گیا کہ یہ اعتماد کے حوالے سے حتمی بیان ہے کہ ہم کون ہیں اور ہم کیا حاصل کرنے کے اہل ہیں۔دوسری جانب بکھنگم پیلس نے کہا کہ یہ حکومت

اور بارباڈوس کے عوام کو معاملہ ہے۔یہ بیان پارلیمنٹ کے نئے سیشن کے آغاز پر کی گئی تقریر کا حصہ تھا جس میں حکومت کی پالیسیاں اور پروگرامز شامل ہوتے ہیں۔مذکورہ بیان بارباڈوس کے گورنر جنرل نے پڑھ کر سنایا جبکہ ملک کے وزیر اعظم نے لکھا تھا۔تقریر میں بارباڈوس کی آزادی کے بعد ملک کے پہلے وزیراعظم ایرو بیرول کی تنبیہ کو بھی شامل کیا گیا جنہوں نے کہا تھا کہ ملک کو نوآبادیاتی حدود میں موجود نہیں رہنا چاہتے۔ان کے علاوہ 1998 میں ایک آئینی جائزہ کمیشن نے بھی بادشاہت کے نظام سے علیحدہ ہونے اور جمہوریہ کی حیثیت قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں