عاطف اسلم جنوری 2021 میں دبئی شاپنگ فیسٹیول میں کنسرٹ کریں گے، 4 ہزار کی گنجائش کے ہال میں کتنے مداحوں کو دعوت دی جائے گی؟

دبئی (این این آئی)عاطف اسلم جنوری 2021 میں دبئی میں کنسرٹ کریں گے ۔ عرب میڈیا کے مطابق گلوکار عاطف اسلم 15 جنوری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے دبئی شاپنگ فیسٹیول میں کنسرٹ کریں گے،عالمی وبا کے باوجود ہونے والا یہ کنسرٹ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شیخ رشید ہال میں ہوگا، میوزک

کنسرٹ کا اہتمام بلیو بلڈ کی جانب سے کیا جارہا ہے، جس کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) شائستہ خان نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ لائیو ایونٹ میں تمام ہدایات پر عمل کیا جائیگا۔بیان میں کہا گہا کہ کنسرٹ میں دبئی حکومت کی ہدایات کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تجاویز پر بھی عمل کیا جائیگا۔کہا گیا کہ ہم سینیٹائزنگ، درجہ حرارت چیک کرنے اور سماجی فاصلے سمیت کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے صحت و تحفظ سے متعلق تمام ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔یہ کنسرٹ جہاں منعقد ہوگا اس ہال میں 4 ہزار 400 افراد کی جگہ موجود ہے جسے کم کرکے صرف 1400 افراد کو آنے کی اجازت دی جائے گی، کنسرٹ میں موجود شرکا اور عملے کے تمام افراد کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔ ۔۔۔۔

شو بز کی دنیا میں ہلچل مچ گئی، ایران کی انجلینا جولی کو جعل سازی پر 10 سال قید کی سزا ہو گئی،

تہران (این این آئی )ایران کی ایک انقلاب عدالت نے ایک سال قبل پلاسٹک سرجری کی مدد سے انجیلینا جولی کی ہم شکل بننے کی کوشش کرنے والی دو شیزہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے تاہم وہ اس سزا کے خلاف اپیل کرسکتی ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں انسٹا گرام اسٹار فاطمہ خویشوند کو پولیس نے اکتوبر2019 کو گرفتار کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی فاطمہ خویشوند جسے سحر تبرکے نام سے جانا جاتا ہے کو اکتوبر 2019 کو 22 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ سحر تبر سزا ختم کرنے کے لیے عدالت سے معافی کی درخواست دے سکتی ہیں۔ایران کی نام نہاد انجیلینا جولی نے کہا کہ مجھ پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان میں سے دو الزامات میں میں بری ہو چکی ہوں۔ باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ 10 سال قید کی سزا کے خلاف وہ اپیل کریں گی۔خیال رہے کہ سحر تبر سنہ 2017 میں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے امریکی اداکارہ انجیلینا جولی کی ہم شکل بننے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی پلاسٹک سرجری کرائی جس کے نتیجے میں اس کی شکل مزید بگڑ گئی تھی۔بعد میں اس نے اعتراف کیا کہ وہ واقعی جولی کی طرح نہیں۔ وہ فوٹو شاپ کے ذریعے اپنے تصاویر سے لوگوں کو دھوکہ دیتی رہی ہے۔ حقیقت میں اس نے کوئی پلاسٹک

سرجری بھی نہیں کرائی تھی۔ حقیقت میں اس نے کوئی پلاسٹک سرجری بھی نہیں کرائی تھی۔۔۔۔ حقیقت میں اس نے کوئی پلاسٹک سرجری بھی نہیں کرائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close