سونے کی فی تولہ قیمت پھر بڑھ گئی

کراچی(پی این آئی ) صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 880 روپے ہو گئی۔گزشتہ روز ہفتے کو آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا

جس کے بعد اس کی نئی قیمت94 ہزار 939 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر ایک لاکھ روپے سے بڑھ گئی ۔یاد رہے جمعہ کے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی تھی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے پر برقرار رہی۔جب کہ 10 گرام سونے کی قدر بھی 94 ہزار 693 روپے رہی۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں