طالب علموں اور تعلیمی اداروں کے لیے بڑی خبر، ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان، کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام، بی ایس سی کی ڈگری نہیں ملے گی

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ایچ ای سی نے 2018 کے بعد سے تمام دو سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کالج سے بیچلر آف آرٹس(بی اے)، بیچلر آف کامرس(بی کام) اور بیچلر آف سائنس(بی ایس سی) کی ڈگری

نہیں ملے گی۔ ایچ ای سی نے کہا ہے کہ 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجرا تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کردیں، ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں