شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے پاکستان کے 7000 مستحق گھرانوں میں اشیاء خوردونوش كی تقسیم

اسلام آباد (پی این آئی) شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے 7000 فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جس سے پاكستان میں تقریباً 50 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے اس فوڈ پیكیج میں تمام ضروری اشیاء خوردونوش شامل ہیں ۔ ایك فوڈ پیك 41 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 20 كلو فائن آٹا ،5كلو

چاول ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،5كلو دال چنا، 5كلو چینی اور 1 كلو چائے شامل ہیں ۔ جس كی مالی لاگت 3 لاكھ ڈالر (تقریباً 5كرورڑ روپے)بنتی ہے جوكہ این ڈی ایم اے اور حیات فاونڈیشن كے تعاون سے صوبہ سندھ كے 7 اضلاع ( بدین ، عمر كوٹ، میر پور خاص، سجاول، سانگھڑ ، دادو، تھرپاركر) میں شفاف طریقے سے تقسیم كیاجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں