پی ٹی آئی اورعمران خان پرتنقید کریں لیکن ملک پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،ریاستی اداروں کیخلاف بولنے والوں کونشان عبرت بنانے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہاہے کہ جوبیانیہ ہندوستان کا ہے وہی نوازشریف کا ہے ،اپوزیشن کی اے پی سی کابیانیہ بھارتی بیانیہ ہے ،پی ٹی آئی اورعمران خان پرتنقیدکریں لیکن ملک پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،ریاستی اداروں کیخلاف بولنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے۔شہریار آفریدی نے

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ایک ایک روپے کی منی ٹریل دی،پاکستان کے فیصلے ملک سے باہرنہیں ہوں گے،دشمن قوتیں پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرناچاہتی ہیں،اداروں کیخلاف مہم ملک کوکمزورکرنے کی سازش ہے، بھارت کی کوشش ہے پاکستان میں بدامنی پیداہو،ہمیں ریاستی اداروں کومضبوط بناناہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف ووٹ کوعزت دیناچاہتے ہیں تووطن واپس آئیں،نوازشریف واپس آکرکیسزکامقابلہ کریں،شہریار آفریدی نے کہاکہ ریاستی اداروں کیخلاف بولنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے،پی ٹی آئی اورعمران خان پرتنقیدکریں لیکن ملک پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،نوازشریف اقتدار کیلئے اس سطح پر آگئے ہیں۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہاکہ سب کو اختیار ہے ہرکوئی اپنی سوچ کے مطابق مقدمہ درج کرا سکتا ہے، ریاست پر اور ریاستی اداروں پر الزامات کا بیانیہ دشمنوں کا بیانیہ ہے،انہوں نے کہاکہ کشمیر کمیٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کشمیر کی ترجمان ہے ،بھارت نے کشمیریوں کو کورونا کے دوران تمام سہولیات سے محروم رکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں