لندن(پی این آئی)اداکارہ و ماڈل سمیت درجنوں شوبز ستاروں کاسوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کااعلان،امریکی اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشن سمیت درجنوں شوبز ستاروں نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کااعلان کیا ہے۔شوبز سے وابستہ شخصیات نے یہ اعلان نفرت آمیز پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے کے حوالے سے
کیا ہے۔کم کارڈیشن نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا بیان میں لکھا تھا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے بہت سنجیدہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کم کارڈیشن اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بائیکاٹ سول سوسائٹی کی جانب سے شروع کی گئی ’اسٹاپ ہیٹ فار پرافٹ‘ (stophateforprofit) مہم کا حصہ ہے، اس مہم کے تحت شوبز شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کریں گے۔کم کارڈیشن نے لکھا کہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے نفرت، پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے کے معاملے پر میں خاموش نہیں بیٹھ سکتی، غلط معلومات سے ہمارے الیکشن اور جمہوریت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے اعلان سے جڑی اس مہم میں ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو، ساشا بیرون، جینیفر لارنس اور گلوکارہ کیٹی پیری بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں