شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات میں نواز شریف نے کیسے شرکت کی؟ معاملات کیسے طے ہوئے؟ اندرونی کہانی

کراچی(پی این آئی):شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات میں نواز شریف نے کیسے شرکت کی؟ معاملات کیسے طے ہوئے؟ اندرونی کہانی، سابق صدر آصف زرداری اور میاں شہباز شریف کی ایک روز قبل بلاول ہاؤس میں ملاقات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف نے

ملاقات کےدوران سابق صدر آصف زرداری کی نوازشریف سے ٹیلفون پر بات کروائی اوربلاول ہاؤس میں ملاقات کے دو دور ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کےدوسرے دور میں دونوں جماعتوں کی صرف اعلی قیادت شریک تھی۔میاں نوازشریف سے ٹیلفونک رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔کانفرنس موبائل کال کےدوران میاں نوازشریف سے بلاول بھٹو زرداری نے بھی بات کی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں کی قیادت کی ملاقات اور ٹیلفونک بات چیت میں اہم امور پر اتفاق ہوا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے اتفاق کیا کہ تنہا رہ کر سیاسی پرواز کرنا ممکن نہیں موجودہ حالات سے مشترکہ جدوجہد کے ساتھ نبرد آزما ہونا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں