بریکنگ نیوز!پنجاب میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

لاہور(پی این آئی) سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب محمد عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج سے ہوگا، کورونا کے مریض والے گھر ، دکان کو سیل کیا جائے گا، متاثرہ گھر یا دکان کے پورے علاقے کو سیل نہیں کیا جائے گا، متاثرہ شخص گھر پر 14روز

قرنطینہ میں رہے گا۔ سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب محمد عثمان کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج 22 اگست سے ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں۔ ایس اوپیز میں کہا گیا کہ جس گھر میں کورونا کا مریض ہوگا، صرف اس گھر ، دکان کو سیل کیا جائے گا۔متاثرہ گھر، یا دکان کے پورے علاقے، عمارت یا شاپنگ مالز کو سیل نہیں کیا جائے گا۔مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ شخص گھر پر 14روز قرنطینہ میں رہے گا۔ اسی طرح پنجاب میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے باعث کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔ مسلسل چوتھے روز کورونا کیسز اور شرح اموات میں کمی آنے لگی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ پنجاب میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 96057 ہو گئی ہے۔لاہور میں 36، راولپنڈی 6، جہلم 1 اور گوجرانوالہ میں 12 کیسز ، سیالکوٹ 3، نارووال 2، گجرات1، حافظ آباد1، ملتان 8، خانیوال 2، فیصل آباد 9، ٹوبہ 2 اور رحیم یار خان میں 1، سرگودھا 3، میانوالی 1، بہاولنگر 1، بہاولپور 2، ڈیرہ غازی خان 5، مظفر گڑھ 1، راجن پور1، ساہیوال 1اور پاکپتن میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔ اسی طرح پنجاب میں مسلسل چوتھے روز بھی کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔جس کے ساتھ اموات کی کل تعداد 2188 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 91134 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں