جنوبی وزیرستان میں کل سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرینگے، نصیراللہ وزیر خان وزیر

وانا (قسمت اللہ وزیر) ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان ڈاکٹر والی الرحمان کی قیادت میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور وزیرستان ہیلتھ سٹاف کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں کل سے فری موبائل ہسپیٹل کیمپ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس کا

مزید کہنا ہے کہ اس میڈیکل کیمپ میں میڈیسن اور ویکسین کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہر چھوٹے بڑے اور بوڑھے کا چیک اپ کیا جائے گا۔ پہلا کیمپ کل مورخہ 23 اگست تحصیل اعظم ورسک میں لگے گا۔
اسکے علاوہ 24 کو شکئی, 25 کو سپین, 26 کو گل کچ, 27 کو لدھہ, 28 کو مکین, 29 کو سراروغہ اور اس طرح سے ترتیب جاری رہے گی۔ اسکے بعد بہ مورخہ 14 ستمبر انگور اڈہ میں اسکا انعقاد کیا جائے گا جسکی ترتیب کچھ یوں ہوگی۔ انگوراڈہ, زرمیلن, وانا, مانتوئی, تیارزہ, مکین, لدھہ, سپین کمر, شکئی, کوٹکئی, بنگش وولہ, زرمیلن اور گل کچ شامل ہیں۔۔۔۔

close