بیروت دھماکوں کے بعد لبنان کی وزیراطلاعات مستعفی ہو گئیں لیکن جاتے جاتے لبنانی عوام کے نام کیا پیغام جاری کر دیا؟

بیروت (پی این آئی) بیروت کی بندرگاہ کے قریب دھماکے کے بعد پہلا استعفیٰ آگیا اور لبنان کی وزیراطلاعات منال عبدالصمد مستعفی ہوگئی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں منال نے کہا کہ بیروت کے سانحے کے بعد میں حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں اور ناکامی پر لبنانی عوام سے معافی بھی مانگی ۔

اسی دوران لبنان کے میرونائٹ چرچ کے سربراہ نے پوری حکومت سے ہی سانحے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، عوام مشتعل ہیں اور کئی اہم عمارتوں پر دھاوا بھی بولا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close