ہمارے اتحادی ہمیں کام نہیں کرنے دیتے جس کی وجہ سے ہم کارکردگی نہیں دکھا رہے، وزیراعظم نے کس سے ملاقات میں یہ بات کہی؟

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریٹس سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہمیں اتحادی “بلیک میل” کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے

5 سال پورے ہو جائیں تب بھی وہ یہی کہیں گے کہ ہم اس لیے کام نہیں کر سکے کہ ہمیں اپوزیشن نے کام نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج احسن اقبال نے بہت اچھی باتیں کیں لیکن اگر وہ یہی کام اپنی حکومت کے دوران بھی کرتے تو عوام کا بھلا ہو جاتا۔واقفان حال کی خبر دیتے ہوئے تجزیہ کار عمران یعقوب نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل بیوروکریٹس سے ملاقات کے دوران انہیں یہی کہا کہ ہمارے اتحادی ہمیں کام نہیں کرنے دیتے جس کی وجہ سے ہم کارکردگی نہیں دکھا رہے۔ تجزیہ کار کے مطابق وزیر اعظم نے بیوروکریٹس کو واضح کیا کہ اب ہم بلیک میل نہیں ہونگے۔ تجزیہ کار نے بتایا وزیر اعظم عمران خان نے بیوروکریٹس کو یہ بھی کہا کہ 2سال گزرنے کے بعد حکومت اور بیوروکریسی میں ہم آہنگی پیدا ہوئی تاہم اب ہم بہتری کی جانب گامزن ہونگے۔

close