معروف اینکر پرسن کرن ناز نے بول ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا، ممکنہ طورپر اب کس چینل پر نظر آئیں گی؟

کراچی (پی این آئی) معروف اینکر پرسن کرن ناز نے بول ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا۔کرن ناز نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ بول ٹی وی سے استعفیٰ دے چکی ہیں، وہ دعا گو ہیں کہ بول ٹی وی خوب چمکے اور اپنی ٹرانسمیشن میں کامیابیاں حاصل کرے ۔ کرن ناز نے کہا کہ وہ بہت جلد ٹی وی سکرین پر دوبارہ اپنے

پروگرام کے ساتھ نظر آئیں گی۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی کرن ناز نے سماء ٹی وی کو چھوڑ کر بول نیوز جوائن کیا تھا، وہ بول نیوز پر “بس بہت ہوگیا” کے نام سے پروگرام کر رہی تھیں۔ ممکنہ طور پر اب وہ اے آر وائی نیوز کو جوائن کرسکتی ہیں کیونکہ حال ہی میں وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں دیکھی گئی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام میں اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی کی سالگرہ منائی گئی تھی۔

close