قومی ہاکی ٹیم کے سباق کپتان، اولمپیئن، گولڈ میڈلسٹ، اسد ملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق، بیٹی شدید زخمی ہو گئی

لاہور(پی این آئی) قومی ہاکی ٹیم کے سباق کپتان، اولمپیئن، گولڈ میڈلسٹ، اسد ملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق، بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ سابق اولمپیئن و کپتان اسد ملک روڈ حادثہ میں انتقال کر گئے جبکہ انکی بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ اسد ملک نے میکسیکو اولمپک میں گولڈ جبکہ ٹوکیو اولمپک اور میونخ اولمپکس مقابلوں

میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا تھا۔ میونخ اولمپک کے فائنل میں امپائر کے غلط فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سلور میڈل گلے میں پہننے کی بجائے پوری ٹیم نے پاوں میں پہنا تھا۔ اسد ملک اپنی بیٹی کے ساتھ بازار جا رہے تھے کہ فیض پور انٹرچینج پر حادثہ پیش آ گیا جس پر اسد ملک موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی جو شدید زخمی ہو گئی تھی انہیں علاج کے لیے میو ہسپتال لاہور بھجوا دیا گیا تاہم بعد ازاں ان کی بیٹی کو میو ہسپتال سے شالامار ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسد ملک کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر جناح پارک شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔ اسد ملک کا تعلق ہاکی فیملی سے ہے ان کے چھوٹے بھائی سعید انور کے علاوہ بھتیجے انجم سعید اور نعیم امجد بھی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پاکستان کی واحد فیملی ہے جس کے چار افراد نے اولمپکس میں پاکستنان کی نمائندگی کر رکھی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے اسد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں