لوگ طعنے دیتے ہیں، میرے حلقے میں وفاقی حکومت نے کام نہیں کیا، میں سخت مایوسی کا شکار ہوں، پی ٹی آئی کراچی کے عہدیدار کے گلے شکوے

کراچی(پی این آئی)لوگ طعنے دیتے ہیں، میرے حلقے میں وفاقی حکومت نے کام نہیں کیا، میں سخت مایوسی کا شکار ہوں، پی ٹی آئی کراچی کے عہدیدار کے گلے شکوے،پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری سردار عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے حلقے میں کام نہ ہونے پر دل

برداشتہ ہوں۔ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری سردار عبدالعزیز نے اپنی پارٹی کے حوالے سے گلے شکوے کیے ہیں۔سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی کا مزید کہنا ہے کہ لوگ اب طعنہ دیتے ہیں کہ حکومت آپ کی ہے، پھر بھی کام نہیں ہو رہا۔سردار عبدالعزیز کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک زندہ ہوں عمران خان کے ساتھ اور پارٹی کا حصہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close