دادی سے زیادہ پیار کیوں کرتے ہو؟ ماں نے 6 سال کا بیٹا چھری گھونپ کر مار دیا، خود چھت سے چھلانگ لگائی، صرف زخمی ہوئی

جالندھر (پی این آئی) دادی سے زیادہ پیار کیوں کرتے ہو؟ ماں نے 6 سال کا بیٹا چھری گھونپ کر مار دیا، خود چھت سے چھلانگ لگائی، صرف زخمی ہوئی،بھارت میں ایک ماں نے دادی سے زیادہ پیار کرنے پر اپنے چھ سالہ بچے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ خود دوسری منزل سے کود گئی۔ بھارتی شہر جالندھر

کی 30 سالہ رہائشی کو اپنے چھ سالہ بیٹے کے دادی سے والہانہ پیار کرنے پر پریشان تھی کلوندر کور نے اس جلن میں اپنے بیٹے کو چھریوں کے وار سے پہلے قتل کیا اور بعد میں عمارت کی دوسری منزل سے خود کشی کی غرض سے چھلانگ لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کلوندر کور کی جان بچ گئی اور وہ ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ اس کا چھ سالہ بیٹا ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close