اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزماان کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا، مقدمات غیر معمولی ہیں۔سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا،عدالت نے کہاہے کہ پشاور ہائیکورٹ مقدمات میں ضمانت کے عبوری
احکامات بھی جاری نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزموں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،اٹارنی جنرل نے کہاکہ غیر معمولی مقدمات ہیں ان میں ضمانتوں سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے سے روکتے ہوئے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ مقدمات میں ضمانت کے عبوری احکامات بھی جاری نہ کرے۔عدالت نے مزید کہاکہ پشاور ہائیکورٹ مقدمات کی میرٹ پر سماعت جاری رکھے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں