بیوی نے شوہر کو گھر میں داخلے سے روک دیا, پہلے کورونا ٹیسٹ کراو، ایسا کہاں ہوا؟

ممبئی(پی این آئی)بیوی نے شوہر کو گھر میں داخلے سے روک دیا،پہلے کورونا ٹیسٹ کراو، ایسا کہاں ہوا؟وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام تر لوگوں کے دلوں میں ایک خوف سا بیٹھ گیا ہے اور لوگ سماجی دوری اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے ملنے جلنے میں بھی احتیاط برت رہے ہیں۔اب حال ہی میں

بھارت میں کورونا وئرس کے خوف سے خاتون نے اپنے شوہر کو بغیر کورونا ٹیسٹ کے گھر میں داخل ہونے سے ہی روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اندھرا پردیش میں ایک شخص سونے کی دکان میں ملازمت کرتا تھا جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ پچھلے ایک مہینے سے پھنسا ہوا تھا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک ماہ پھنسے رہنے کے بعد جب وہ شخص کسی نہ کسی طرح اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوا تو اس کی بیوی نے انہیں کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر گھر میں آنے سے منع کر دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگ اور بچوں کو کسی قسم کے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی، یہی وجہ ہے کہ شوہر کو ٹیسٹ کے بغیر گھر نہیں آنے دیا۔بعدازاں خاتون کے شوہر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو کہ خوش قسمتی سے منفی آیا اور پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں