کورونا سے بچ کر نکلا تو گولی نے آ لیا، اسلامی ملک کے قیدی کے ساتھ کیا ہوا، جانیئے

اردن (پی این آئی) حال ہی میں اردن میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایک قیدی کو رہا کیا گیا۔قیدی کی رہائی کی خوشی میں اس کے کزن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی لیکن اس دوران گولی غلطی سے رہائی پانے والے شخص کو ہی جا لگی جس سے گھر میں خوشیوں کا سماں ماتم میں بدل گیا۔46 سالہ ساری سلیم نامی

شخص جب رہا ہو کر گھر آیا تو اسے خوش آمدید کہنے کے لیے اس کے گھر کے پاس رشتے دار اور پڑوسی بھی موجود تھے۔اسی موقع پر کزن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جو غلطی سے رہا ہونے والے قیدی کے سر پر جا کر لگی۔ہلاک ہونے والا قیدی منشیات فروش اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں آٹھ مہینوں سے جیل میں تھا۔جسے سزا مکمل ہونے سے دو ہفتے قبل کورونا کی وجہ سے رہا کیا گیا تھا۔متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص اردن کی مسلح افواج کا بھی ممبر ہے ۔اس سے قبل اس نے شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے چھ لوگوں کو بھی زخمی کیا تھا۔فائرنگ کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اسے لگا اس نے فائرنگ کرکے ساری گولیاں ختم کردی ہیں لیکن میگزین میں پھنسی ہوئی آخری گولی سے اس کا کزن ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب اردن کے وزیر اطلاعات امجد العضائلہ نے کہا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے کسی مریض کی طرف سے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ اور ہدایات کی خلاف ورزی پر اسے قید اورجرمانے کی سزا دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق امجد عضایلہ نے بتایا کہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد کو وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار عمل درآمد کرنا ہوگا۔اگر کوئی مریض قانون کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسے گھر میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ جیل میں قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی طرف سے صحت شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی شخص دوسرے لوگوں میں کرونا پھیلاتے پایا گیا اور اس کا انجام جیل ہوگا۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close