اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ڈی جی ایف
آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھیں اور قابل افسروں کی ایک ٹیم تشکیل دیں جو اس مہم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد نے بطور چیف جسٹس پہلا از خود نوٹس کورونا کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر لیا ہے۔ جب سے اس کیس کی سماعت شروع ہوئی ہے تب سے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں