66 مریض سکھر کے قرنطینہ سے ےصحت یاب ہوکر گھرروانہ ،تمام افراد کا تعلق کن شہروں سے ہے؟

صحت یاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔سکھر کے قرنطینہ سے66 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔قرنطینہ انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ سےصحت یاب ہوکر روانہ ہونے والے 66 افراد کے دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی

گئی ہے ۔تمام افراد کو تین کوچز کے ذریعے ان کےعلاقوں کی جانب روانہ کیا گیا ہے ان افراد کا تعلق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور اور گھوٹکی سے ہے۔تمام افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ متاثرین 14 مارچ کو سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچنے والے پہلے 303 زائرین میں شامل تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں