کورونا کاخوف،برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی نے پی آئی اے کے 24 رکنی فضائی عملے کومانچسٹر ایئر پورٹ پر روک لیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے 24 رکنی فضائی عملے کو برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی نے مانچسٹر ایئر پورٹ پر روک لیا، تاہم بعد میں پی آئی اے حکام کی درخواست پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق فضائی عملے کو نامکمل سفری دستاویزات کی بنا پر روکا گیا،

روکے گئے فضائی عملے میں پائلٹس اور کیبن کریو شامل تھے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق طیارہ فیری فلائٹ یعنی مسافروں کے بغیر مانچسٹر سے کراچی کیلئے پرواز کر چکا ہے، جبکہ اس معاملے میں پی آئی اے پر کوئی جرمانہ بھی عائد نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا عملہ کراچی سے پرواز لےکر مانچسٹر پہنچا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں