کرونا وائرس لاحق ہونے کے کتنے عرصے بعد مرض کی علامات ظاہر ہوتی ہیں ؟ سائنسدانوں کی تحقیق میں بڑا انکشاف

نیویارک(پی این آئی) قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس لاحق ہونے کے 14سے 28دن کے اندر مرض کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں تاہم اب امریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے بعد اس حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات اوسطاً 5دن میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔سائنسدانوں کی اس ٹیم نے چین

اور دیگر ممالک کے مریضوں پر تحقیق کی ۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ جس شخص میں 12دن تک علامات ظاہر نہ ہوں، اس کے بعد ان میں علامات ظاہر ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے تاہم بعض کیسز میں ایسا ہو سکتا ہے کہ ان میں کورونا وائرس موجود ہو۔ اگر کسی شخص کو وائرس کا شبہ ہو تو اسے رضاکارانہ طور پر خود کو 14دن کے لیے دوسروں سے الگ کر لینا چاہیے۔ اگر 14دن گزرنے پر بھی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تو غالب امکان یہی ہو گا کہ اس میں وائرس موجود نہیں ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جسٹن لیسلر کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم 100لوگوں کو وائرس کے شبے میں 14دن تک تنہائی میں رکھیں اور ان میں علامات ظاہر نہ ہوں تو اس کے بعد ان میں سے کوئی ایک مریض ایسا ہو گا جس میں اس کے بعد علامات ظاہر ہوں۔“واضح رہے کہ اب تک دنیا میں 1لاکھ 14ہزار سے زائد لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں