اسلام آباد (پی این آئی )معروف تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہیں براہ راست چیئر مین نیب کے حکم پر ذاتی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کیا گیا ہے ۔جیو کے مالک کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کو کسی قانون کے تحت گرفتار
نہیں کیا گیا بلکہ چیئر مین نیب نے ذاتی اختیار کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا ،قانون کے مطابق چیئر مین نیب اپنا اختیار اس شخص کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں جس نے پبلک آفس میں کام کیا ہو لیکن میر شکیل الرحمان نے کسی پبلک آفس میں کام نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب میر شکیل الرحمان کو پیغام بھجواتے تھے کہ مجھ پر تنقید بند کروائیں ،میر شکیل الرحمان نے جیو نیوز کو نیب کے خلاف سوالات اٹھانے سے بھی نہیں روکا اس لیے چیئر مین نیب نے براہ راست گرفتاری کا حکم دیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں