پی آئی اے کا اپنے مسافروں کیلئے شاندار اعلان

نیویارک (پی این آئی) امریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی منظوری کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن PIA ایک بار پھر امریکہ کے لئے پروازوں کا آغاز کررہی ہے – وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی کوششوں سے ڈھائی سال بعد پی آئی اے منقطع پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔ پی آئی اے اسلام آباد سے

نیویارک کے لئے براہ راست ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کا اعلان ایئرلائن کے موسم گرما کے شیڈول میں کر دیا گیا ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ عنقریب کردیا جائیگا توقع ہے کہ اسلام آباد سے پہلی پرواز کا آغاز رمضان مبارک میں کیا جائیگا ۔ابتدائی طور پر اسلام آباد سے منگل اور ہفتہ کے روز بوئنگ 777 کی براہ راست پرواز روانہ ہوا کریگی مزید جدید طیاروں کے حصول کے بعد پروازوں کی تعداد بڑھا دی جائیگی، غالب امکان ہے کہ لاہور اور کراچی سے بھی براہ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا جس کے لئے ہوم لینڈ سیکورٹی سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں، یاد رہے 55سال تک سات سمندر پار تک فضاؤں میں قومی پرچم کی علمبردار پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اکتوبر 2017 میں کیا تھا ،تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ وہ اس سلسلے کو دوبارہ شروع کرینگے اور قومی ائیر لائن کی کھوئی عظمت کو بحال کرینگے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں