لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ اردو کے زیر اہتمام ’غالب اور ہم‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے معروف دانشور، شاعر و محقق ڈاکٹر خورشید اے رضوی نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ غالب اقبال کے پیش روتھے،وہ ایک جامع شخص اور بیک وقت نظم
ونثرِاردو اور فارسی کے بہت بڑے قدوقامت کے آدمی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال غالب کے بے حد مداح تھے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانیت (Body Idea)کے بغیر کیفیتِ روحانی ہاتھ میں نہیں آتی،غالب کے اشعار میں ہمیں باڈی آئیڈیا ملتا ہے جو انھیں دوسرے شاعروں سے ممتاز کرتا ہے۔ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ غالب کے اشعار کی خارجی شرح بھی کرسکتے ہیں اور باڈی آئیڈیاکی وجہ سے اس کی شاعری کو محسوس بھی کرسکتے ہیں۔چیئرمین شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامرنے طلباؤ طالبات سے آنے والے مہمانوں کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ غالب کے فکروفن پر اورینٹل کالج کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کے ذریعے نسل نو کو اپنے تہذیبی اورادبی ورثے سے آگاہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر محمد خان اشرف نے اورینٹل کالج سے وابستگی کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنی تالیف اردو کلیات غالب کی ترتیب و تدوین کا تجربہ بیان کیا۔’صد شعرِ غالب کے مصنف سابق وزیر بلدیات ودیہی ترقی بریگیڈیئر(ر) حامد سعید اختر نے کلام غالب کی فکری و فنی خصوصیات بیان کرتے ہوئے پر مغز اظہار خیال کیا۔سیمینار میں طلباوطالبات کی بڑی تعداد کے علاوہ ڈاکٹر ثاقف نفیس، ڈاکٹر آصف علی چٹھہ،ڈاکٹر عظمت رباب اورپروفیسر روزینہ سعید نے شرکت کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر خورشید رضوی نے شعبہ اردو کے علمی وادبی مجلہ،سخن،شمارہ 19-2018کی رونمائی کی۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں