روزانہ ہزار ڈرونز کا حملہ ، بڑا حکم دے دیا گیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ مزید اقدامات کی ضرورت ہے، ہمارا واضح ہدف ہے اور ہم اسے ہر صورت پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روسی حملوں کے خلاف اپنے ہتھیاروں کو مؤثر بنانا ہے۔ بنیادی ہدف شاہد ڈرونز کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے ساتھ روس پر حملوں کی شدت میں اضافہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کے 9 شہروں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے۔

روس نے رات گئے یوکرین بھر میں میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جن میں شہر سومی میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

کیف میں فضائی حملوں کے سائرن بجنے پر شہریوں نے میٹرو اسٹیشنز میں پناہ لی۔ روس کی جانب سے بیلسٹک میزائل اور تیز رفتار ڈرونز کا استعمال کیا جاتا رہا۔