عراق سے سعودی عرب پر ڈرون حملہ ؟ بڑی خبر آگئی

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے داغے گئے 3 ڈرون سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد تباہ کر دیے گئے۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق کی جانب سے سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سعودی افواج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور سرزمین پر موجود شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے خلاف کسی بھی خطرے یا کوشش کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری عملی اقدامات جاری رکھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close