طیارہ کریش , جانی نقصان ہو گیا

امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ کریش کرگیا، حادثے میں پائلٹ اور ایک امریکی خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چھوٹا طیارہ شمالی مینیپولس کے کرسٹل ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد کریش کرگیا تھا۔

بروکلین پارک پولیس کے مطابق طیارہ حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 51 منٹ پر موصول ہوئی۔ طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا طیار بیچ ایف 33 اے طیارہ تھا اور جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close