ایران نے اسرائیل کے دو شہروں دیمونا اور عراد پر بیلسٹک میزائل حملے کیے، جن کے بعد اسرائیلی فوج نے دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے حملے کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل حملوں کے دوران دفاعی نظام مکمل طور پر حملہ روکنے میں ناکام رہا، جبکہ دیمونا میں جوہری تنصیب کے قریب ہونے والے حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بھی سامنے آئی ہے، تاہم اسرائیلی حکام نے نقصانات کی مکمل تفصیلات کی تصدیق نہیں کی۔
حملوں کے بعد عراد میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، جبکہ اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے دفاعی ناکامی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی طبی ذرائع کے مطابق کئی افراد شیل کے ٹکڑوں اور بھگدڑ کے باعث زخمی ہوئے، جبکہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ دیمونا کے قریب جوہری تحقیقی مرکز کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا اور اسے نطنز جوہری تنصیب پر مبینہ حملے کا ردعمل قرار دیا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






