ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران ایک اور اسرائیلی ایف 16 طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا ایف 16 طیارہ ہے جسے نشانہ بنایا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا تھا کہ ایک لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں اینٹی ایئر کرافٹ فائر کی زد میں آیا تھا، لیکن اسے کوئی نقصان نہیں ہوا اور مشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے حملوں کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ انہوں نے خلیج میں شہری جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کا بھی الزام عائد کیا۔
ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسے حملے دوبارہ کیے گئے تو سخت جوابی کارروائی کی جائے گی، جبکہ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگ کے دوران متعدد امریکی طیارے بھی تباہ ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






