ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سیلابی صورتحال کے باعث 8 اضلاع سے34 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑ کر شیلٹر کیمپس میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ سیلاب سے ایک ہزار کے قریب گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 12 سالہ بچی سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے سفری آمدورفت میں بھی خلل آیا ہے جبکہ ٹرین کی پٹریاں سیلابی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ٹرین کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے بھی مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں