کینسر کی تشخیص کے بعد برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی زندگی میں ایک اور بڑا جھٹکا

لندن(پی این آئی) کیٹ مڈلٹن کے والدین کارول اور مائیکل مڈلٹن کو ان کی کمپنی پارٹی پیسز کے کاروبار کی وجہ سے ایک نئے دھچکے کا سامنا ہے۔

اس سے قبل کچھ دن قبل ہی انہیں ایک دھچکا اس وقت لگا تھا جب انہیں معلوم ہوا تھا کہ ان کی بیٹی کیٹ شہزادی آف ویلز کو کینسر ہے۔ ان کی کمپنی اپنی مالی دیوالیہ پن سے نمٹنے کے لیے تنظیم نو کے عمل سے گزر رہی تھی لیکن اس تنظیم نو کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی پیسز کی بنیاد مڈلٹن فیملی نے 1987 میں رکھی تھی۔ یہ کمپنی گزشتہ جون میں 2.5 ملین پانڈ سے زیادہ کے قرضوں کے ساتھ بیرونی انتظامیہ کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

کمپنی کے ڈیفالٹ سے نمٹنے کے لیے کمیشن بنایا گیا تھا – لیکن اب وہ تمام قرضوں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ پارٹی پیسز کی بنیاد کارول اور مائیکل مڈلٹن نے اپنی شادی کے سات سال بعد 1987 میں رکھی تھی۔ کمپنی نے پارٹی کا سامان فروخت کیا اور ایک بار اس قدر کامیاب رہی کہ حاصل ہونے والی رقم سے شہزادی کیٹ اور اس کے بہن بھائیوں پیپا اور جیمز کو ولٹ شائر کے ایک بورڈنگ سکول، مارلبورو کالج میں بھیجنے میں مدد ملی تھی۔74 سالہ مائیکل نے 1989 میں پارٹی پیسز میں اپنی اہلیہ کے ساتھ کل وقتی طور پر شامل ہونے کے لیے برٹش ایئرویز میں بطور ڈائریکٹر اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی۔

close