رمضان المبارک کا آغاز، فلسطینیوں کومسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا گیا

انٹر نیشنل ڈیسک(پی این آئی)اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائدکردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔قابض صیہونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔اردن کی جانب سے اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہوئےکہا گیا ہےکہ اسرائیل کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی صورتحال کو دھماکےکی طرف دھکیلےگی، اسرائیل کی ایسی پابندیاں عبادت کی آزادی پر حملہ ہیں۔اردن کا کہنا ہےکہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں داخلےکی اسرائیلی پابندی کو سختی سے مستردکرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں