عید الفطر پر لمبی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے 6 چھٹیاں دئیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خلیج ٹائمز کےمطابق متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل کو ہونے امکان ہے،اس بار توقع کی جارہی ہےکہ رمضان 30 دن کا ہوگا۔یو اے ای کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو متوقع ہے۔رواں برس روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 45 منٹ سے 14 گھنٹے 25 منٹ تک ہوگا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے اعلان کردہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق رہائشیوں کو عید الفطرمنانے کے لیے 29رمضان سے 3 شوال تک چھٹی ملے گی،اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔عام طورپرمارچ اور اپریل میں متحدہ عرب امارات کا درجہ حرارت بڑھتا ہے،یہ ماہ رمضان کے آخر تک شدید گرم ہوتا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں