ن لیگ کو پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہوگئی

لاہور (پی این آئی) اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں ایک سوستانوے نشستیں حاصل ہیں پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات میں مسلم لیگ نواز کو واضح اکثریت مل گئی۔

مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں 137نشستیں حاصل کیں بعدازاں19آزاد اراکین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔مسلم لیگ نواز کو پنجاب میں 5 اقلیتی اور خواتین کی 36 مخصوص نشستیں الاٹ ہوگئیں جبکہ ن لیگ کو پانچ اقلیتی نشستیں بھی مل گئیں جس کے بعد مسلم لیگ نواز کو پنجاب اسمبلی میں 197نشستیں حاصل ہوگئی ہیں ۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 109 آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بیان حلفی بھی جمع کروا دیا ہے پیپلزپارٹی نے10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور 3 مخصوص نشستوں کے ساتھ 13ہوگئی ہیں پاکستان مسلم لیگ ق نے 8نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور 8مخصوص نشستوں کے ساتھ اس کے اراکین 10ہیں۔

close