بھارتی فضائیہ کے2 پائلٹ ہلاک

نئی دہلی (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیرفورس کا تربیتی طیارہ دوران پرواز کریش کرگیا جس سے طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئےہیں۔۔۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا، تربیتی طیارے نے حیدرآباد کی ائیر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی اور دوران پرواز طیارے کو فضا میں ہی حادثہ پیش آیا۔۔۔حادثے کی تصدیق کرتےہوئےبھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی سیون ایم کے ائیرکرافٹ کو حادثہ سورتی کی طرف پیش آیا جس میں دونوں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔۔۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔۔۔

close