6.7شدت کا خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں، لوگوں میں خوف و ہراس

منیلا (پی این آئی) فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ فلپائن کے جنوبی صوبوں سارنگانی اور کوٹاباٹو سمیت کئی حصوں میں آیا۔

جھٹکوں کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ شدید گھبراہٹ میں گھروں اور عمارتوں سے باہر بھاگنے لگے۔پیسفک سونامی سینٹر کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے سے کسی جانی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں ملی۔

close