ہائی سکول میں فائرنگ، باپ بیٹا ہلاک، فائرنگ کرنے والا گرفتار کر لیا گیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ورجینیا کے ہائی اسکول کی تقریب میں فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ورجینیا کے ہائی اسکول میں گریجویشن کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی۔۔۔۔اسکول انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد اسکول میں گریجویشن کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ تدریسی عمل بھی روک دیا گیا۔۔۔۔

ورجینیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گریجویشن کی تقریب میں آنے والے باپ اور بیٹا ہلاک ہوئے جن کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔۔۔۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے 19 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close