خدیجہ شاہ کی گرفتاری، امریکی انتظامیہ متحرک ہو گئی

واشنگٹن (پی این آئی) پی ٹی آئی کی متحرک کارکن اور 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے پر گرفتار کی جانے والی سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے حوالے سے امریکی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔۔۔۔ واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے پاکستان کے شہر لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزمہ خدیجہ شاہ کے کیس میں پاکستان سے قونصلر رسائی مانگی گئی ہے۔۔۔۔۔

امریکہ وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہم خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں اور پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔۔۔۔۔ امریکی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ دوہری شہریت رکھتی ہیں اور ہم ان کے معاملے پر براہ راست پاکستان کی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی، سابق وفاقی وزیر سلمان شاہ کی بیٹی، پاکستان تحریک انصاف کی متحرک کارکن ہیں۔۔۔۔ ان کو 9 مئی کو لاہور میں کور کمانڈر کے گھر پر حملے کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔۔۔ امریکی ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم بیرونی ممالک کی حکومتوں پر ہمیشہ زور دیتے آئے ہیں کہ جب بھی کسی امریکہ شہری کو حراست میں لیا جائے تو امریکی حکام کو اس تک قونصلر رسائی دی جائے۔۔۔۔۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی مانگ لی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں