خودکش دھماکہ، اہم ترین شخصیت ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئی، افسوسناک خبر

کابل (پی این آئی) خودکش دھماکہ ۔۔ افغان صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں خودکش حملے میں قائم مقام گورنر ڈرائیور سمیت جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی قائم مقام ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے، خودکش حملے میں گورنر، ان کے ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں لیکن تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

close